امریکی نے 5 انچ قد بڑھانے کیلئے تکلیف دہ سرجری کرا لی


واشنگٹن: قد میں محض پانچ انچ اضافے کے لیے امریکی شہری نے ایک لاکھ 70 ہزار ڈالرز خرچ کر کے انتہائی تکلیف دہ سرجری کرا لی۔

ماں کی شکایت دادی سے کرنے کیلئے 11 سالہ بچے کا سائیکل پہ 22 گھنٹے سفر

نیویارک پوسٹ کے مطابق 41 سالہ امریکی شخص کا قد درمیانہ ہے لیکن اسے لمبے قد کی حسین گرل فرینڈ کی تلاش تھی جس میں وہ ناکام رہا تو اس نے غور و فکر کے بعد اپنے قد میں اضافے کے لیے سرجری کرانے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس کا خیال تھا کہ اس کے درمیانی قد کی وجہ سے وہ اپنی تلاش میں ناکام رہ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موسیٰ گبسن کا اصل قد 5 فٹ 5 انچ تھا جس میں اضافے کے لیے وہ اپنے جوتوں میں مختلف چیزیں بھی رکھتا رہا مگر مطلوبہ مقصد کے حصول میں ناکام رہا۔

موسیٰ گبسن نے اس ضمن میں ادویات کے علاوہ روحانی علاج بھی کرایا لیکن کامیابی نہیں ملی تو سرجری کرانے لیے بچت کی۔

امریکی صحافی گرفتار، وائٹ ہاؤس نے اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

میڈیا کو انہوں نے بتایا کہ وہ دن میں سافٹ ویئرانجینئر اور رات کو اوبرڈرائیور کے طور پر کام کرتے رہے جس کی وجہ سے انہیں 75  ہزار ڈالرز کی بچت کی اور اس طرح 2016 میں ان کی پہلی سرجری ہوئی جس سے ان کا قد تین انچ بڑھ گیا لیکن وہ مطمئن نہ ہوئے تو مارچ 2023 میں انھوں نے 98 ڈالرز مزید جمع کر کے سرجری کرائی۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے اس سرجری کے لیے مبینہ طور پر ان کی دونوں پنڈلیوں کی ہڈیوں کو توڑدیا اوران میں اعضا کو لمبا کرنے والے مقناطیسی ناخن ڈال دیے ہیں جس کے بعد اب انھیں درد سے نجات کے لیے ادویات دی جارہی ہیں۔

معاشی بدحالی، امریکی ادارے کی پاکستان کے اربوں ڈالر قرض معاف کرنے کی سفارش

میڈیا کے مطابق گبسن کو دن میں تین بارقد کو لمبا کرنے والا آلہ استعمال کرنا پڑتا ہے اور توقع ہے کہ جون تک قد 5 فٹ 10 انچ ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں