پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے ہدف دیدیا


پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کیلئے 183رنز کا ہدف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صائم ایوب نے 47، 47 رنز کی اننگز کھیلیں ، ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کا کوئی بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔

بابر اعظم اور شاداب خان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

فہیم اشرف کی جانب سے کچھ مزاحمت دیکھنے میں سامنے آئی۔پاکستان کی پوری ٹیم 182 رنز پر  آئوٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ ایڈم ملن2، جیمز نیشم اور ایش سودی ایک ایک وکٹ حاصل کرپائے۔

ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  اس پچ پر زیادہ سکور ہوتا ہے ، پی ایس ایل میں بھی زیادہ سکور ہوا ۔ کوشش کرینگے 180 یا 190 رنز سکور کریں ،لڑکوں نے پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دکھائی ہے ، ہم نے بہترین الیون کو میدان میں اتارا ہے۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ ابھی پچ کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا ،ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔

 


متعلقہ خبریں