چین کا 35 طیاروں اور 8 بحری جہازوں سے تائیوان کا گھیراؤ


تائیوان نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے 35 جنگی طیاروں اور 8 بحری جہازوں سے ملک کو گھیر رکھا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ چین کی فضائیہ کے 14 طیاروں نے آبنائے تائیوان کی درمیانی لائن کو عبور کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چین 16 سے 18 اپریل تک تائیوان کے شمال میں نو فلائی زون نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس پابندی سے تائیوان کے شمالی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں خلل پڑے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین اور تائیوان کی وزارتِ خارجہ نے اس صورتِ حال پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں