ایک دن میں بجلی کے شارٹ فال میں 600 میگاواٹ کا اضافہ


اسلام آباد: بجلی کے شارٹ فال میں ایک دن میں ہی چھ سو میگا واٹ کا اضافہ ہو گیا۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ذرائع کے مطابق پیر کو صبح کے وقت بجلی کا شارٹ فال 2200 میگاواٹ سے زیادہ تھا جو شام تک بڑھ کر28 سو میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کی شام  بجلی کی پیداوار20 ہزار 800 میگا واٹ تھی جبکہ بجلی کی طلب 23 ہزار 5 سو میگا واٹ ہے۔

شارٹ فال کی  وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہروں میں 8 اور دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چند روز قبل کہا تھا کہ ہم نے بجلی پوری کر دی ہے اس لئے اگر لوڈ شیڈنگ ہو گی تو اس کی ذمہ داری ہماری حکومت پر نہیں بلکہ نگراں حکومت پر ہوگی۔


متعلقہ خبریں