جاپانی کمپنی کی سستے روسی تیل کی آفر ،اہم پیشرفت

OIL

جاپانی کمپنی کی جانب سے پاکستان کو عالمی مارکیٹ سے پینتیس فیصد کم قیمت پر روسی پیٹرول اور نائجریا سے ایل این جی فروخت کرنے کی پیشکش پر حکومت پاکستان متحرک ہو گئی۔

جنگ اخبار کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے جاپانی کمپنی کی پیشکش کا نوٹس لے لیا ، وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔

عوام کو سستے پٹرول کی فراہمی کب شروع ہو گی؟ مصدق ملک نے بتا دیا

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے بات چیت کرتے ہوئے کہا اگر پیشکش قانون کے مطابق اور پاکستان کے مفاد میں ہوئی تو جلد مثبت جواب دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے اپنی رپورٹ کئی ہفتے قبل وزارت خارجہ کو اسلام اباد روانہ کرچکا ہے جہاں سے یہ رپورٹ وزارت خزانہ بھی بھیج دی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں