پنجاب دوسرے صوبوں کو غلام بنانا چاہتا ہے، اسفند یار ولی


چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ بادشاہت کا دعویدارصوبہ پنجاب دوسرے صوبوں کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے۔

اتمان زئی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر کالا باغ  ڈیم کی تعمیر کی باتیں ہو رہی ہیں، ہم نے پرویز مشرف پر بھی واضح کر دیا تھا کہ کالا باغ  ڈیم اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

اسفند یار ولی نے کہا کہ کالا باغ  ڈیم کی تعمیر خیبر پختوںخوا کو ڈبونے، سندھ کی زمین کو بنجر بنانے اور صرف پنجاب کی زمینوں کو سیراب کرنے کا منصوبہ ہے، اگر حکومت واقعی ڈیم بنانے میں مخلص ہے تو بھاشا ڈیم  اور منڈا ڈیم کی تعمیر پر کام شروع  کریں۔

انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ کالا باغ  ڈیم کے حوالے سے تمام صوبوں کے تحفظات کو دور کریں۔

اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں ہم جنازے اٹھا رہے تھے، 2018  کے انتخابات میں ہمارا مقابلہ سیاسی جماعتوں سے نہیں حکومتوں سے  ہے، سابق مرکزی  اور صوبائی حکومتوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار انتخابات میں ہمیں بلوچستان سے بڑی خوشخبری ملنے والی ہے۔


متعلقہ خبریں