دورانِِ تراویح بلی کے امام پر کودنے کی وائرل ویڈیو، مفتی مینک کا ردعمل آگیا


معروف اسلامی اسکالر مفتی مینک کا گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل بلی کے امام پر کودنے والی ویڈیو پر رد عمل آگیا۔

اپنے ایک حالیہ بیان میں مفتی مینک نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ الجیریا میں جب ایک امام مسجد تراویح پڑھا رہے تھے تو اچانک ایک بلی ان پر کود پڑی اور کچھ وقت تک ان کے کندھے پر بیٹھی رہی۔

مفتی مینک نے کہا کہ اس ویڈیو کا وائرل ہونا بہت اچھی بات ہے کیونکہ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگوں کو داڑھی والوں اور ایسے لوگ جو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں، ان کی جانوروں سے محبت دیکھنے کو ملی۔

بلی دوران تراویح امام مسجد پر چڑھ گئی، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

انہوں نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت بات یہ ہے کہ تراویح کے دوران امام صاحب خوفزدہ نہیں ہوئے اور تلاوت جاری رکھی۔ مفتی مینک نے امام مسجد کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان امام کو جزائے خیر عطا فرمائے، یہ منظر بہت خوبصورت اور حیرت انگیز تھا۔

ساتھ ہی مفتی مینک کی جانب سے اس واقعے سے متعلق ایک حدیث سنائی گئی۔ حدیثِ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “وہ لوگ جو کتّے اور بلیوں سے حسنِ سلوک کرتے ہیں جنت میں داخل ہوں گے اور ایسے لوگ جہنم میں جائیں گے جو کہ بلیوں کے ساتھ برا سلوک کرتے ہیں”

اس سے قبل مفتی مینک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے ایک پوسٹ بھی کی تھی۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ۔ہمارے ہیرو! جب ایک بلی نے اُس پر چھلانگ لگائی تو کوئی جھٹکا نہیں! ماشاء اللہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mufti Menk (@muftimenkofficial)


متعلقہ خبریں