نواز شریف کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی ٹیم تشکیل

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

میرے خلاف 144 واں مقدمہ، سب لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے یہ مطالبہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں، چیف جسٹس نے نجانے کون سا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔

حکومت کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائیں۔


متعلقہ خبریں