عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کردیا گیا


سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا میں مجسٹریٹ کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج کردیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے انٹرویو میں حساس ادارے کے آفیسر سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔ حساس اداروں کے مختلف افسران کے نام لے کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔

عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عمران خان مذموم ارادوں کے مقاصد کے لیے سوشل میڈیا کا بھی سہارا لیتے ہیں۔ عمران خان کا یہ عمل ملک و ریاست کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔

مقدمے کے مطابق عمران خان نے اپنی تقاریر سے فوج، مختلف گروہوں اور طبقوں میں انتشار پھیلایا ہے۔


متعلقہ خبریں