خواہش پر انتخابات نہیں کرائے جا سکتے، ملک کو تباہی کی طرف نہیں دھکیل سکتے، رانا ثنا اللہ

خواہش پر انتخابات نہیں کرائے جا سکتے، ملک کو تباہی کی طرف نہیں دھکیل سکتے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس وقت متنازع الیکشن کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، ایک شخص کی خواہش پر انتخابات نہیں کرائے جا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

انہوں نے لائرز کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرد واحد کی خواہش پر ملک کو تباہی کی طرف نہیں دھکیل سکتے،ماضی کے متنازع الیکشن کے باعث ہم آج تک ملک کو نہیں سنبھال سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن عام انتخابات پر اثر انداز ہو گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا یہ اسمبلیاں ٹوٹی نہیں، ایک خاص مقصد کے لیے توڑی گئی ہیں،ن لیگ ہمیشہ انتخابات کے لیے تیار ہے اور وہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

عدلیہ نے فیصلہ صادر نہیں کیا، آئین کی تشریح کی، الیکشن ہونے ہیں، شاہ محمود

وفاقی وزیر داخلہ نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہم خادم ہیں اور آپ کی خدمت کیلئے حاضر ہوئے ہیں، شہباز شریف نے بطوروزیراعلیٰ پنجاب میں خدمات سرانجام دیں، خود کو ہمیشہ سے خادم اعلیٰ کہلوایا،۔

انہوں نے کہا وکلا برادری ہمارے معاشرے کالازمی حصہ ہے، قیام پاکستان سے لے کر آج تک وکلا نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، شہباز شریف اقتدار میں آتے ہی وکلا قیادت سے ملے اور ان کے مطالبات سنے، وکلا نے لائرز کمپلیکس کا مطالبہ کیا۔

الیکشن ہوا تو تباہی ہو گی، ہم اس تباہی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا وزیراعظم نے لائرز کمپلیکس کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت دی، لائرز کمپلیکس کو ایک سال کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں