بغیر مردم شماری کے کیسے الیکشن کرائیں گے، عابد شیر علی


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بغیر مردم شماری کے کیسے الیکشن کرائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے ہم نیوز کے پروگرام “پاور پالیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار کے دور سے عمران خان کو سہولت کاری ملی اور 2018 کا الیکشن چوری کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہٹا کر عمران خان کو لایا گیا تو کیا اس کی آئین اجازت دیتا ہے اور عمران خان کی فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کو کوئی کیوں نہیں سنتا؟ مریم نواز کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں اس وقت قانون کہاں سو رہا تھا؟

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو تین سال جیل ہوسکتی ہے، فواد چوہدری

عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان کے بڑے صوبے میں بغیر مردم شماری کے کیسے الیکشن کرائیں گے اور پورے ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن کی طرف یہ کیوں نہیں جانا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی چاہتے ہیں اور ہمارے لیے تمام ججز قابل احترام ہیں۔ خاتون جج سے بدتمیزی کرنے پر عمران خان کو کیوں چھوڑ دیا جاتا ہے ؟ پرویز الہٰی نے کہا مجھے وزیر اعلی جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے بنوایا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہمارے ہر کام میں رکاوٹیں ڈالی جاتی تھیں اور انہوں نے الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے اس کا حشر نشر کیا گیا جبکہ انہوں نے کہا نواز شریف کو اندر کریں ورنہ ہم الیکشن نہیں جیت سکیں گے۔ 4 مہینوں سے پہلے ہم الیکشن میں جا ہی نہیں سکتے۔


متعلقہ خبریں