ورلڈ بینک کی سرکاری نوکریاں منجمد کرنے کی تجویز


ورلڈ بینک نے پاکستان کو معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سرکاری بھرتیوں اور تنخواہوں کو منجمد کرنے سمیت متعدد تجاویز دے دیں۔

اس ضمن میں جاری رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کی حالیہ معاشی ترقی اور خدشات پر رپورٹ جاری کی جس میں تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت گاڑیوں کی خریداری بند کرے، پبلک سیکٹر اداروں کی سبسڈی اور قرضوں کی فراہم ختم کریں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان معاشی اصلاحات کے ذریعے پائیدار نمو حاصل کرسکتا ہے۔اخرجات کم کرنے کیلئے روایتی رجعت پسندانہ سبسڈی کی فراہمی کم کی جائے، بجلی کی سبسڈی ختم کی جائے، بجلی کی ٹارگٹڈ سبسڈی کی فراہمی بہتر کی جائے۔

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے معاملے پر پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، امریکی سفیر

رپورٹ میں کہا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ اور قومی، سماجی، معاشی رجسٹری کے ذریعے گیس کی نقد سبسڈی دیں، پیٹرولیم سبسڈی ختم کریں یا کم کریں۔

اسی طرح ٹیوب ویل سبسڈی ختم کریں، یہ بےجا صرف کی ترغیب دیتا ہے، گندم کی سپورٹ پرائس سبسڈی سے بڑے زمینداروں کو فائدہ ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں