ہتھنی نورجہاں کی طبیعت ناساز، غیر ملکی ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچ گئی


کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی طبیعت خراب ہونے پر غیر ملکی ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم علاج کے لئے پہنچ گئی۔

ٹیم میں 4 ویٹرنری ڈاکٹروں سمیت 12 ارکان شامل ہیں، ڈاکٹر سیف الرحمان کے مطابق آج ہتھنی کے پیروں کا جائزہ لیں گے، کرینوں اور مشینوں کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

مرینا ایوانووا کے مطابق ہتھنی کے پیر میں تکلیف کے سبب کرین سے سہارا دیا جائے گا، دو گھنٹے کا مرحلہ ہے جس میں پیر کے انفیکشن سے متعلق جانچ کی جائے گی۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کی طبیعت ناساز ہونے پر ہمارے ڈاکٹروں نے علاج کی بھر پور کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایڈمنسٹریٹر کو غیر ملکی ڈاکٹروں کو بلانے کی ہدایت کی، دنیا کی سب سے بہترین ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے،انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوتاہیاں ہیں کہ ہم نے ہتھنی کا خیال نہیں رکھا،انہو ں نے امید ظاہر کی کہ ہتھنی نورجہاں کا علاج ممکن ہو سکے گا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میں 15 سے 20 دن میں روزانہ کی بنیاد پرمعاملے کو دیکھ رہا ہوں،اس موقع پر انہوں نے دو سے 3 ماہ میں چڑیا گھر میں جانوروں کا ہسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔


متعلقہ خبریں