پی ٹی آئی کا گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف عدالتی حکم عدولی کی درخواست دینے کا فیصلہ


تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف عدالتی حکم عدولی کی درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں نئی پٹیشن دائر کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے 28 مئی کو الیکشن کی تاریخ دی تھی جو بغیر وجہ تبدیل کی گئی،سپریم کورٹ سے خیبر پختونخوا میں 28 مئی کو ہی انتخابات کرانے کی استدعا کی جائے گی۔

اس درخواست میں عدالتی حکم عدولی کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا،شوکت یوسفزئی کے مطابق جس نے تاریخ نہیں دی وہ آرٹیکل 6 مرتکب ہوگئے ہیں،پی ڈی ایم کی طرح گورنر خیبرپختونخوا کے وکیل بھی عدالت سے بھاگ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں