سابق پاکستانی کرکٹر راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر الزام لگایا ہے کہ ایک شخص سچ بول رہا ہے اور نئی رجیم شاداب خان کو سزا دے کر اس کا منہ بند کروانا چاہتی ہے۔
اپنے ایک حالیہ بیان میں سابق کرکٹر نے پی سی بی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاداب خان کو سچ بولنے پر تنگ کیا جارہا ہے۔ پی سی بی چاہتی ہے کہ وہ کرکٹ چھوڑ کر نفسیاتی مریض بن جائے۔ پاکستان کے 90 فیصد کھلاڑی پی سی بی کے رویے کی وجہ سے نفسیاتی ہوکر کرکٹ چھوڑ دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں افغانستان کے خلاف کھیلی جانے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد شاداب خان بابر اعظم کی غیر موجودگی میں ان کا دفاع کرتے نظر آئے تھے۔ اپنے ایک بیان میں شاداب خان نے پی سی بی پر بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا بھی الزام عائد کی تھا۔
قومی ٹیم کے نئے کپتان شاداب خان کا پہلا بیان آگیا
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے دوران شاداب خان یہ بیان بھی دے چکے ہیں کہ بابر اعظم بادشاہ ہیں اور میں ان کا وزیر ہوں۔ راشد لطیف کے مطابق شاداب خان کے ان بیانات کے بعد انکی نائب کپتانی خطرے میں پڑسکتی ہے۔