چینی کی ہول سیل قیمت میں بڑا اضافہ

sugar mills

دو روز میں چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا، ہول سیل میں چینی کی قیمت 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

گزشتہ دو روز میں چینی کی ہول سیل قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہوا، کاروباری ہفتے کے اختتام پر چینی کی ہول سیل قیمت 109 روپے فی کلو تھی۔

کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی چینی کی قیمت میں انتہائی تیزی آ گئی اور ہول سیل قیمت 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں