بڑا فیصلہ آیا، قوم خوشیاں منائے،عمران خان

عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج ملکی تاریخ کا خوش آئند دن ہے ،قوم کو آج خوشیاں منانی چاہئیں ،آج سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ دیا۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ  پاکستان رول آف لا میں 140 ممالک میں 129 ویں نمبر پر ہے ، آئین کہتا ہے الیکشن 90دن میں ہونے ہیں، ہم نے وکلا سے پوچھا جنہوں نے بتایا الیکشن 90دن سے آگے جا ہی نہیں سکتے ۔

ہمارے اپنے لوگ اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں تھے ، پروپیگنڈا کرنے اور تشدد کرنے والوں کو ہمارے اوپر بیٹھا دیا گیا

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے 3100کارکنان کو پکڑا گیا، پی ٹی آئی کے لوگوں کو اغوا کیا گیا، ہمارےاو پر ظلم کیا گیا ، ٹی وی پر دکھانے پر پابندی لگائی گئی،

ہم نے عدالتوں پر اعتماد قائم رکھا ، انہوں نے کبھی عدالتوں کو آزاد کام نہیں کرنے دیا،ان کو وہ عدالتیں پسند ہیں جو انکے حق میں فیصلے دیں ، جب بھی ان کیخلاف فیصلہ آنے لگتا ہے یہ عدالتوں پر چڑھائی کر دیتے ہیں ۔

انہوں نے عدلیہ پر پریشر ڈالنا تھا اور بینچ کو توڑنا تھا، آج کا فیصلہ ایک بہترین فیصلہ ہے،آج کے فیصلے سے آئین ا ور قانون کی جیت ہوئی، آج کا فیصلہ کسی پارٹی کی نہیں قانون اور پاکستان کی جیت ہے۔

تمام ججز کا موقف تھا کہ الیکشن ہونے چاہئیں، ہم پر اداروں کے خلاف ہونے کا الزام لگایا گیا ،یہ لوگ کھل کر عدلیہ اوراداروں پر حملے کر رہے ہیں۔

یہ ہماری ذمہ داری ہےکہ ہم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے رہیں،ایک قوم تب آزاد ہوتی ہے جب اسکے ملک کا قانون درست ہوتا ہے۔

طاقتور قانون سے اوپر ہے ، ہمارا قانون طاقتور کو نیچے نہیں لا سکا،یہ زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں ،لوگوں کو مروا دیتے ہیں کوئی پوچھتا نہیں ،یہ نہیں ہو سکتا کہ کمزور کے الگ اور طاقتور کے لیےالگ قانون ہو ۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں