ٹک ٹاک نے نیا طریقہ متعارف کرا دیا

ٹک ٹاک انتظامیہ امریکہ میں پابندیوں کیخلاف عدالت پہنچ گئی

فائل فوٹو


بیجنگ: ٹک ٹاک نے “فار یو فیڈ” نامی فیچر میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا طریقہ متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے “فار یو فیڈ” نامی فیچر میں بڑی تبدیلی کر دی اور صارفین کو اپنی فیڈ کو ریفریش کرنے کرنے کی سہولت حاصل ہو گی۔

ٹک ٹاک میں صارفین کو اب یہ سہولت بھی حاصل ہو گی کہ وہ اپنی فیڈ پر نظر آنے والی ناپسندیدہ ویڈیوز کو ہٹا سکیں گے۔

واضح رہے کہ “فار یو” ایک ایسا فیچر ہے جو اپنے صارفین کو کانٹینٹ، کری ایٹرز، کمیونٹیز دریافت کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس حوالے سے صارفین کا مطالبہ تھا کہ اُن کے فیڈز پر کچھ ایسی ویڈیوز یا کانٹینٹ آجاتا ہے جو اُن کی مرضی یا پسند کے مطابق نہیں ہے۔ جس کو حل کرنے کے لیے ٹک ٹاک نے نیا طریقہ متعارف کرا دیا۔

منتخب کیے جانے والے آپشن کے بعد ٹائم لائن پر ایسی ویڈیوز آئیں گی جس کا صارف انتخاب کرے گا۔


متعلقہ خبریں