ریڈ زون کے راستے سیل کر دیے گئے، فواد چودھری

فواد چوہدری (fawad chaudhry)

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کے راستے سیل کر دیے گئے ہیں۔

فواد چودھری نے چیف جسٹس کی عدالت میں پہنچ کر ریڈ زون کھلوانے کی استدعا کر دی۔

ان کاکہنا تھا کہ وکلاء کو بھی عدالت آنے سے روکا جا رہا ہے،ریڈ زون کے داخلی راستوں پر جھگڑے ہو رہے ہیں۔

جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ حکومت اور انتظامیہ اپنے سیکیورٹی اقدامات کر رہی ہے،کیس کی سماعت کر رہے ہیں، ہزاروں وکلاء کا آنا ضروری نہیں، وکلاء کو آپ نے کال دی ہے تو ان سے بات کریں۔

فواد چودھری نے چیف جسٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی کو کال نہیں دی، وکلاء کا کنونشن ہے اس کیلئے بھی روکا جا رہا ہے۔

جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا ان سب سے کیا لینا دینا؟

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وکلاء اور صحافی سپریم کورٹ داخلے سے پہلے شناخت کروائیں، سپریم کورٹ میں داخلے کیلئے انتظامیہ کی اجازت لازمی ہے، وکلاء کے داخلے پر کوئی پابندی نہیں۔


متعلقہ خبریں