خیبر پختونخوا میں آج رات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کاامکان.
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ تیز بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹی اوربھاری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنائے۔دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ میں طغیانی کا خدشہ ہے ، برساتی نالوں کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
بارشوں کا یہ سلسلہ بدھ کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ مسافر اور سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 24ملی میٹربارش مالم جبہ میں ہوئی،سیدو شریف میں 17، بالاکوٹ 15 اور کاکول میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔
سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں صفر ،مالم جبہ 2 اور کالام میں 3 سینٹی گریڈ،دیر میں 7،چترال 10 ،سیدو شریف 9 اور پشاور میں درجہ حرارت15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔