عدالتی بحران سے ہربرائی شروع ہوتی ہے، رانا ثناء اللہ


اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چار رکنی بینچ کے ٹوٹنے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نو سے شروع ہونے والا بینچ چار پر ٹوٹ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جسٹس جمال مندوخیل سینئر جج ہیں،ان پر سب کو اعتماد ہیں، جسٹس جمال مندوخیل کا اختلافی نوٹ سب نے دیکھا،انہوں نے اختلافی نوٹ میں افسوسناک بات لکھی ہے،راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ فیصلہ لکھتے وقت میری رائے نہیں لی گئی،جسٹس جمال مندوخیل کے اعتراضات قابل افسوس ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے فیصلہ دیا،ان کے ساتھ ماضی میں جو کیاگیا سب نے دیکھا۔

صورتحال قومی سانحے سے کم نہیں،عدالتی بحران سے ہربرائی شروع ہوتی ہے،اس موقع پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خا ن نے ملک کو سیاسی،انتظامی اور معاشی بحران سے دوچار کیا، عمران خا ن نے عدلیہ کو بھی بحرا ن میں مبتلا کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں اسمبلیاں آئینی طور پر نہیں توڑی گئیں،وزرااعلیٰ نے اسمبلیاں نہیں توڑیں،ججز کو انارکی کا حصہ نہیں بننا چاہیے،فل بینچ بنانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں