عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ


سندھ حکومت نے عید الفطر سے قبل ماہ اپریل کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عید سے قبل 17 اپریل کو سرکاری اورنیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو تنخواہ ادا کی جائے گی ۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز

نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی اور سندھ ہائی کورٹ کے ملازمین کو بھی ایڈوانس تنخواہ ادا کی جائے گی۔

اس کے علاوہ سروسز ٹربیونل اور محتسب کے ملازمین کو بھی ایڈوانس تنخواہ ملے گی۔


متعلقہ خبریں