نگراں حکومتِ پنجاب نے صوبے میں مزدور کی اجرت میں اضافہ کر دیا۔
اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں مزدور کی اجرت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔