لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف آ کر ٹرائل کا سامنا کریں، چور دروازے استعمال کرنا بند کریں۔
قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کر لیا
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے نواز شریف کو نااہلی کے خلاف ریلیف دینے کیلئے چوری سے ترمیم کروائی۔
فواد چودھری نے کہا انھوں نے آج پھر ثابت کیا کہ یہ کتنے بڑے فراڈ ہیں، نواز شریف کی نااہلی آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت ہوئی۔
جسٹس مندوخیل نے آج یوٹرن لیا ہے، فواد چوہدری
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے استفسار کیا کہ عام قانون سے آپ اس کو کیسے بدل سکتے ہیں؟