واٹس ایپ پر آڈیو اور کال پر بڑی تبدیلیاں جلد متوقع

فائل فوٹو


سین فرانسسکو: واٹس ایپ پر وائس چیٹ اور کال پر غیر معمولی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ پر جلد بالکل نئی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جن میں ٹوئٹر اسپیس جیسی سہولیات بھی شامل ہیں جبکہ واٹس ایپ کال کا بھی نیا انٹر فیس پیش کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کال بٹن کی جگہ بھی لہردار لوگوں پیش کیا جائے گا اور یہ دیگر لوگو کی نسبت سب سے واضح نظر آئے گا جبکہ آڈیو بار کو بھی بڑھا دیا جائے گا۔

واٹس ایپ کے گروپ چیٹ کو بھی بہتر انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں کئی لوگ آڈیو فائل شیئر کر سکیں گے۔ اسی طرح ایک آڈیو فیچر بھی پیش کیا جائے گا جس میں آڈیو میسج اوپن ہونے کے بعد چیٹ سے خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس نئے فیچر سے صارفین کو آڈیو میسجز کے غلط استعمال کی پریشانی نہیں ہو گی۔ اس آڈیو میسج کو محفوظ کرنا بھی ممکن نہیں ہو گا بلکہ وہ ایک بار سننے کے بعد غائب ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں