مدینہ منورہ:نئے اسلامی سال کے آغاز سے رواں سال 1444 ہجری کے 30 شعبان تک مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں 148 ملین سے زیادہ نمازیوں کی آمد ہوچکی ہے۔
مسجد نبویﷺ کے امور کی ایجنسی کا کہنا تھا کہ صرف ماہ شعبان میں مسجد نبویﷺ میں 24 ملین افراد حاضری دے چکے ہیں۔
مسجد نبوی ﷺ کے امور سنبھالنے والی ایجنسی اپنے تمام شعبوں کے ساتھ آنے والے نمازیوں اور زائرین کو اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
مملکت سعودیہ عریبیہ کے ویژن 2030 کے اہداف میں مسجد نبویﷺ میں زائرین کی تعداد کو مزید بڑھانا بھی شامل ہے۔