واشنگٹن: امریکہ نے زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ زلمےخلیل زاد کے بیانات کا امریکی خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور زلمے خلیل زاد کا بیان انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد عام شہری ہیں اور ان کے بیانات ذاتی حیثیت میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اذان کی اجازت نہ دینے پر مؤذن قتل
واضح رہے کہ سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی جانب سے پی ٹی آئی اور عمران خان کے حق میں متعدد بیانات دیئے گئے تھے۔