افغانستان سے سیریز میں شکست، محمد رضوان کا ردعمل

محمد رضوان(Muhammad Rizwan)

بھارت کیساتھ میچ سے پہلے محمد رضوان کا اہم بیان آگیا


لاہور:پاکستان کے افغانستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کھانے کے بعد سیریز بھی ہاتھ سے نکل گئی، اس موقع پر محمد رضوان کا ٹوئٹر پر ردعمل آیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے کھلاڑیوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر اسٹارز پر مکمل یقین ہے۔

انہوں نے اس موقع پر مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط رہیں اور ان شکستوں کو اپنے اندر کی آگ بھڑکانے دیں، یقین کے ساتھ سخت محنت جاری رکھیں۔

محمد رضوان نے کرکٹرز کو کہا کہ آپ چیمپئنز ہیں، آپ لوگ ایک اچھا کم بیک کریں گے۔یاد رہے کہ تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو پہلے دونوں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


متعلقہ خبریں