سی ٹی ڈی اسلام آباد میں عمران خان سمیت 17 افراد طلب


اسلام آباد: سی ٹی ڈی اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت 17 افراد کو طلب کر لیا ہے۔

عمران خان کو عدم استحکام کیلئے لانچ کیا گیا، انارکی پھیلانے کیلئے پنجاب اسمبلی توڑی گئی، مریم نواز

سابق وزیراعظم عمران خان سمیت جن افراد کو سی ٹی ڈی اسلام آباد نے طلب کیا ہے ان میں مراد سعید ،عامر کیانی، امجد نیازی، راجہ خرم نواز، علی امین گنڈا پور، شبلی فراز، اسد عمر ، شہزاد وسیم ،فرخ حبیب، عمرایوب، حماد اظہر، اسد قیصر، حسان نیازی اور عمران خان کے سی ایس او کرنل ریٹائرڈ عاصم شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سمیت دیگر مرکزی قائدین کو مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کیلئے حکم نامہ بھجوایا گیا ہے، تمام کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں بلایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ فیصلے کا مذاق اڑانے پر شہباز شریف کو گھر بھیجا جا سکتا ہے، فواد چودھری

سی ٹی ڈی اسلام آباد کے حکام کے مطابق طلب کیے جانے والے تمام افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ شامل تفتیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں، پیش نہ ہونے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔


متعلقہ خبریں