لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ لاہور جلسے کے عوامی ریفرنڈم نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ شہبازشریف سن لیں، الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں۔
چودھری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ عمران خان اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں ،لاہور کے جلسے سے مخالفین کی اچھی طرح آنکھیں کھل گئی ہوں گی ۔