نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بلیو ٹک سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے آفیشل پیج کے ذریعے اعلان کیا کہ یکم اپریل سے صارفین کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بلیو ٹکس ہٹانے کا عمل شروع ہو جائے گا تاہم بلیو ٹک کو برقرار رکھنے کے لیے فلیگ شپ سبسکرپشن پروگرام کے لیے سائن اپ کرنا پڑے گا۔
On April 1st, we will begin winding down our legacy verified program and removing legacy verified checkmarks. To keep your blue checkmark on Twitter, individuals can sign up for Twitter Blue here: https://t.co/gzpCcwOpLp
Organizations can sign up for https://t.co/RlN5BbuGA3…
— Twitter Verified (@verified) March 23, 2023
واضح رہے کہ ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو پاکستان میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے اور پاکستان میں صارف 2 ہزار 250 روپے ماہانہ ادا کر کے ٹوئٹر بلیو ٹکس حاصل کر سکیں گے البتہ سالانہ فیس ادا کرنے پر کمپنی کی جانب سے رعایت دی جائے گی۔
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اسے خریدنے کے بعد نومبر 2022 میں ٹوئٹر بلیو سروس کو متعارف کرایا تھا۔