تحریک انصاف نے الیکشن التوا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا


پی ٹی آئی نے الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں جمع  کررادی ہے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا فیصلے غیر آئینی قرار دے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم،چیف الیکشن کمشنر اور محسن نقوی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔درخواست میں نگران وزیراعلیٰ  اور چیف سیکریٹری پنجاب کو بھی فریق بنایا گیا۔

پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے وزیراعظم،چیف الیکشن کمشنر اور محسن نقوی  اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوئے اور ذاتی مقاصد  کیلئے فنڈ جاری کر رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگران دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی فنڈ جاری کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے الیکشن نہ ہونے کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں۔

درخواست کے مطابق وزیراعظم اور دیگر فریقین عدالتی الیکشن سے متعلق حکم کی تعمیل نہ کر کے عدالت کی توہین کر رہے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا میں انتخابات کرانے کے لیے تاریخ دینے کی ہدایت کی جائے۔


متعلقہ خبریں