اظہر مشوانی کی گمشدگی، عدالت کا پولیس سے جواب طلب


عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کے مبینہ اغوا پر کا مقدمہ درج کرانے سے متعلق  درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دی گئی۔

سیشن کورٹ لاہور  نے واقعے پر پولیس سے 28 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔

سیشن کورٹ لاہور میں درخواست اظہر مشوانی کے بھائی نے جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھائی کو زمان پارک جاتے ہوئے نامعلوم افراد اغوا کر لیا تھا جبکہ پولیس کو ایف آئی ار کے لیے درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار نے عدالت کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے اور مبینہ مغوی کو بازیاب کرانے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ اظہر مشوانی  کو لاہور سے دوپہر میں اغوا کیا گیا، کہاں رکھا گیا، پتہ نہیں چل رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا پنجاب اور اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کیلئے تمام قوانین توڑ رہے ہیں، پولیس افسران پی ٹی آئی کیخلاف تشدد اور اغوا میں ملوث ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے اغوا کر لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں