روزے کی پیاس بجھانے والے 5 کھانے


موسم گرما کے روزے میں سب سے مشکل کام جسم کو پانی کی کمی اور سارا دن پیاس نہ لگنے کے احساس سے بچانا ہے۔

خصوصاً ان افراد کے لیے جو دن کے اوقات میں کام کاج کے لیے گھروں سے باہر جاتے ہیں اور اُن خواتین کے لیے جن کا زیادہ تر وقت باروچی خانے میں چولہے کے آگے گزرتا ہے۔

روزے یا رمضان کے دنوں میں جو غذا کھائی جاتی ہے وہ پیاس کی شدت کو کم کرنے میں اہم رول ادا کرتی ہے۔

ماہرین غذائیت اس بات کا مشورہ دیتے ہیں کہ سحر وافطار کے وقت ان غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جن سے روزے کی حالت میں پیاس کم محسوس ہوتی ہے۔

تازہ سبزیاں

اگر رمضان میں ہم اپنی غذا پر غور کریں تو اکثر افراد زیادہ تر مرغن کھانے کھاتے ہیں اور تلی ہوئی اور مصالحہ دار اشیا کااستعمال کرتےہیں جو کہ پیاس کی شدت بڑھانے کا سبب بنتےہیں ۔

ان تمام اشیا کی جگہ پر اگر ہم اپنی غذا میں تازہ سبزیوں کا استعمال کچی حالت میں کریں تو اس سے ایک جانب تو جسم میں پہلے سے موجود پانی دیر تک محفوظ رہے گا اس کے ساتھ ساتھ یہ زیادہ دیر تک پیاس لگنے سے بھی بچائیں گے ۔

دلیہ
سحری کے وقت جو کا دلیہ دودھ میں پکا کر کھانے سے دن بھر پیاس نہیں لگتی ہے اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جو کا دلیہ پکنے کے دوران اپنے اندر پانی کی بڑی مقدار جزب کر لیتا ہے اس وجہ سے اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔

اس وجہ سے جو افراد اس کو سحری کے وقت کھاتے ہیں ان کے اندر پانی کی کمی نہیں ہوتی ہے اور یہ دلیہ زیادہ دیر تک پیاس کو محسوس نہیں ہونے دیتا ہے

دودھ اور دہی

شدید پیاس کو بجھانے میں سادہ پانی کے مقابلے میں دودھ یا دہی زیادہ مفید ثابت ہوتے ہیں ۔ ان میں موجود کیلشیم ، کاربوہائیڈریٹ اور الیکٹرولائٹس جسم میں پانی کی کمی کو ہونے سے روکتے ہیں ۔

یہی وجہ سے کہ اکثر افراد افطار کے وقت دودھ والے شربت سے افطار کرتے ہیں ۔ جس سے ایک جانب تو ان کی پیاس فوری طور پر بجھ جاتی ہے اور پانی کی کمی بھی دور ہوتی ہے ۔

اسی طرح سحری میں پراٹھے اور مصالحے دار کھانے وغیرہ کھانے کے بجاۓ اگر لسی یا دہی کھا لی جائے تو اس سےبھی دن بھر پیاس کی شدت کم محسوس ہو گی

پھلوں کا جوس یا ملک شیک

اکثر پھلوں کا استعمال جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنےکے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے ۔ لیکن اگر ان پھلوں کا رس نکال لیا جاۓ یا پھر ان کو پانی کے ساتھ ملا کر ان کا جوس بنا لیا جائے تو اس کے اثرات بھی جسم پر بہت اچھے پڑتے ہیں سحر و افطار دونوں اوقات میں ان کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے جو کہ غذائیت سے بھر پور ہوتےہیں

عام طور پر تربوز ، اسٹرابیری ، کیلے اور اورنج وغیرہ ایسے پھل ہیں جن کا رس اور جوس روزے کی حالت میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے

 

 


متعلقہ خبریں