لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان سیاستدان نہیں، دہشت گرد ہیں، سیاست میں ایسے دہشت گردوں کی کوئی گنجائش نہیں۔
اسلام آباد ہنگامہ آرائی کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
انہوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جو اس سارے معاملے کی چھان بین کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا یہ بڑے سنگین واقعات ہیں۔
ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا دنیا جانتی ہے کہ یہ ہیرا پھری اور فراڈیہ بندہ پہلے تھا، یہ دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو سامنے آیا ہے، اس سے بڑا فراڈیہ پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا اس سے بڑا دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں کوئی نہیں، لاہور میں پولیس والوں پر پیٹرول بم پھینکے گئے، اگر پولیس والے نہ بھاگتے تو جل کے مر جاتے۔ انہوں ںے استفسار کیا یہ کس نے سکھایا ہے کہ پیٹرول بم پھینکیں؟
اظہر مشوانی کو لاہور سے اغوا کیا گیا، کہاں رکھا؟ پتہ نہیں، رہا کیا جائے، عمران خان
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا پہلی دفعہ کسی پارٹی کی طرف سے یہ ایسی حرکت ہوئی جو ناقابل برداشت ہے، یہ ناقابل برداشت ہے ایسے لوگوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے، اس شخص نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔