پاکستان میں گزرا رمضان میرا پسندیدہ وقت تھا، جمائما


جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ پاکستان میں گزارا ہوا رمضان میرے لئے پسندیدہ وقت تھا۔

یہ مہینہ صرف روزے کا نہیں بلکہ اچھے ارادے اور بہترین انسان بننے کا وقت ہے۔

ماہ رمضان میں فضول باتوں، قسمیں کھانے، شیخی یا جھوٹ بولنے سے گریز کیا جاتا ہے۔

یہ مہینہ غور و فکر، خیرات کرنے، رحم دلی اور معاف کر دینے اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں