پاکستان سے سعودی عرب جانے والی پروازوں میں ایک نیا اضافہ

ایمریٹس اور اتحاد ایئرویز میں معاہدہ، ایک ٹکٹ پر زیادہ مقامات کے مواقع

اسلام آباد:ائیر سیال نے پاکستان سے سعودی عرب فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس طرح سعودی عرب جانے والی پروازوں میں ایک اور ائیر لائن کااضافہ ہو گیا ہے، پہلے مرحلے پر جدہ کے لئے فلائٹس کا اعلان کیاگیا ہے۔

فضائی کمپنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم پاکستان سے جدہ انٹرنیشنل فلائٹس کا اعلان کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں، ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ 29 مارچ سے آپریشن شروع کیا جائے گا۔

فضائی کمپنی ائیر سیال نے جدہ کے لئے بکنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

دسمبر 2018ء میں سابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے ائیر سیال چلانے کی منظوری دی تھی، یہ ملک کی تیسری نجی ائیر لائن ہے اور اسے گزشتہ سال سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ایران اور عراق کے لئے انٹرنیشنل آپریشن کی اجازت دی تھی، اب ائیر سیال سے سعودی عرب کے لئے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں