دوحہ: قطر کے دارالحکومت قطر میں عمارت منہدم ہونے سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دوحہ کے علاقے بن درہم میں گرنے والی عمارت 4 منزلہ ہے اور قطر کے مقامی وقت کے مطابق عمارت صبح 8 بجے گری اور ملبے تلے متعدد افراد دب گئے۔ علبے تلے دبنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو کے مطابق عمارت کے نیچے دبے بیشتر افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جن میں سے 7 افراد شدید زخمی ہیں تاہم ریسکیو کا عمل جاری ہے اور بھاری مشینری کے ذریعے عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں بغیر اجازت افطار کھانا تقسیم کرنے پر جرمانہ ہو گا
منہدم ہونے والی رہائشی عمارت میں کئی مصری، پاکستانی اور فلپائنی خاندان مقیم تھے۔ فوری طور پر عمارت گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔