اسلام آباد میں زلزلے کے وقت سیڑھیاں اترتا شخص جاں بحق

فوٹو: فائل


اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں سیڑھیاں اترتا شخص ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوگیا

ترجمان وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹرجی سیون میں سیڑھیوں سے نیچے اترتے ھوئےایک شخص کو دل کا دور ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے  پولی کلینک اسپتال میں لایا گیا لیکن جان بر نہ ہو سکا۔ اسلام آباد میں زلزلے کی وجہ سے بعض عمارتوں کو جزوی نقصان بھی پہنچا تاہم کسی عمارت کے گرنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب  خیبر پختونخوا میں زلزلے سے 9 افراد جاں بحق اور 44 زخمی ہو گئے جبکہ متعدد عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبر پختونخوا میں آنے والے زلزلے کے باعث صوبے بھر میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

منگل کی رات اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر اسکیل پر جن کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں