روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

roti

لاہور: نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا۔

اس سے قبل روٹی 15 روپے میں فروخت ہو رہی تھی، قیمت میں اضافے کے بعد روٹی اب 25 روپے میں ملے گی۔

آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنگامی طور پر اجلاس طلب کیا گیا جس میں روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت جمعرات یا جمعہ کو ہر صورت بڑھا دیں گے۔


متعلقہ خبریں