ماحولیاتی خطرے سے بچاو کی آخری وارننگ جاری

ماحولیاتی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، عالمی رہنما

نیویارک: سائنسدانوں نے دنیا بھر میں ماحولیاتی خطرے سے بچاو کی آخری وارننگ جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا یے کہ دنیا تیزی سے تباہ کن گرمی کی جانب بڑھ رہی ہے اور بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو ہم بین الاقوامی ماحول کے اہداف سے بہت دور ہو جائیں گے۔

سائنسدانوں نے بین الاقوامی ماحولیاتی نتائج پر کہا ہے کہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے موسمیاتی بحران کس طرح سے سامنے آ رہا ہے۔ دنیا بھر کے موسم میں شدت آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان امیر کا حکام کے نام اہم پیغام

رپورٹ کے مطابق گرمی کی شدت سے ہزاروں اموات ہو چکی ہیں جبکہ قحط اور سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

زمین کو گرم کرنے والی آلودگی کے اثرات بہت زیادہ شدید ہیں اور ہم تیزی سے خطرناک نتائج کی جانب بڑھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں