اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس بغیر وارنٹس ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام آباد میں فسطائیت اپنے عروج پر ہے، جہاں پولیس ہمارے کارکنوں کو پکڑنے کیلئے بغیر وارنٹس گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔
عمران خان نے مزید لکھا کہ جہاں کارکن گھروں میں موجود نہیں وہاں ان کے دس برس تک کے کم سن بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔
عمران خان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وہ تمام کارکن اور ان کے بچے فوراً رہا کئے جائیں جنہیں اغوا کیا جا چکا ہے۔
اسلام آباد میں فسطائیت اپنے عروج پر ہے جہاں پولیس ہمارےکارکنوں کو پکڑنےکیلئےبغیر وارنٹس گھروں پر چھاپےمار رہی ہے۔جہاں کارکن گھروں میں موجود نہیں وہاں10برس تک کےکم سِن بچوں کو اٹھایاجارہاہے۔ہمارےوہ تمام کارکن اور ان کےبچے فوراً رہا کئے جائیں جنہیں اغواء کیا جاچکاہے!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2023