عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

پاور شو کرنیکا فیصلہ، دو ہفتوں کی بات ہے، معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ ایس ایچ او تھانہ رمنا کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

دہشتگردی،کارسرکار میں مداخلت،سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں علی امین گنڈاپور،مرادسعید،شبلی فراز،عمرایوب،حسان نیازی سمیت17رہنماکو نامزدکیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق عمران خان 3بجکر30منٹ پر ہجوم کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچے،ان کے ہمراہ آنے والے ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔


متعلقہ خبریں