ایلیٹ فورس کی گاڑی پر پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے رات گئے ایلیٹ فورس کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔ اہلکاروں نے بھاگ کر جان بچائی۔

پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کی گاڑی عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے زمان پارک پہنچی تھی۔ جہاں پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے حملہ کر دیا اور گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں دفعہ 144 نافذ

گاڑی میں موجود اہلکاروں نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس سے اسلحہ بھی چھین لیا۔


متعلقہ خبریں