چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا قوم سے خطاب مؤخر


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا قوم سے خطاب مؤخر ہو گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رات گئے قوم سے خطاب کرنا تھا لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر ان کا خطاب مؤخر کر دیا گیا اب وہ اتوار کی دوپہر قوم سے خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد زمان پارک میں موجود ہے اور پوری کوشش کے باوجود سیٹلائٹ وین کنیکٹ نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے اب وہ کل دوپہر کو قوم سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ہفتے کو اسلام آباد اور لاہور میں پیش آنے والے واقعات پر قوم سے خطاب کرنا تھا۔


متعلقہ خبریں