وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی عدلیہ پر اثر انداز ہونے کیلئے بھارتی تنظیم کی نقل کر رہے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی حرکات نے فاشسٹ اور عسکریت پسندانہ رجحانات کو عیاں کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔