اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے زمان پارک عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فریج سے جوس تک اٹھا کر لے گئی۔
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے عمران خان کے گھر کے بسکٹ تک نہیں چھوڑے،ان کاکہنا تھا کہ یہ ہے سرچ وارنٹ،مکمل نقصان کا اندازہ لگا کر پرچہ دیں گے۔