اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی آج توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر وکلاء کی ٹیم کو اندر جانے سے روک دیا گیا ہے۔
وکیل فیصل چودھری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج والے انتظامات دہشت گردوں کو روکنے کے لیے ہوتے ہیں، ہمار ے وکلا اور نمائندوں کو اندر نہیں جانے د یاجارہا،ہماری طرف سے 20 وکلاء کی فہرست دی گئی تھی۔
دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس جانے والوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں عمران خان کے علاوہ 13افراد کے نام فہرست میں شامل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے 6افراد کے نام دیئے گئے، ان میں شبلی فراز، شہزادوسیم، اسدقیصر، عامرکیانی، پرویزخٹک اور محمودخان کے نام شامل ہیں۔
وکلاء خواجہ محمد حارث، بیرسٹرگوہر خان اور شیرافضل مروت پیش ہوں گے، الیکشن کمیشن کے وکلا امجد پرویز، نواز چودھری، حمزہ الطاف اور گلزار احمد کے نام بھی شامل ہیں۔
اس فہرست میں عمران خان کی حفاظت کے لیے کلوز پروٹیکشن ٹیم کے اہلکاروں کے نام بھی شامل نہیں ہیں، جوڈیشل کمپلیکس میں دیگر افراد کا عدالت داخلہ ایڈمنسٹریٹیو جج کی اجازت سے مشروط ہوگا،
جوڈیشل کمپلیکس کے عملے کو داخلے کی اجازت انٹری گیٹ پر کارڈ دکھائے بغیر نہیں دی جائے گی۔