عمران خان کی ایک گھڑی نے 1264گھڑیوں کا سراغ لگا لیا، علی نواز اعوان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ایک گھڑی نے 1264 گھڑیوں کا سراغ لگا لیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے ہم نیوز کے پروگرام “نیوز لائن ود ماریہ ذوالفقار” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان تمام عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں وہ اشتہاری نہیں بلکہ نواز شریف اشتہاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 26 سال سے آئین اور قانون کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عمران خان کی ایک گھڑی نے 1264 گھڑیوں کا سراغ لگا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پیشی، جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کنٹینرز لگ گئے

علی نواز نے کہا کہ عمران خان حملے سے قبل مقدمات میں پیش ہوتے رہے ہیں لیکن اب ان کو سنگین قسم کے سیکیورٹی خدشات ہیں اور اب تو عمران خان پر عجیب و غریب مقدمات بنا دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تو کہہ رہا ہے انتخابات کراؤ اور جس کے پاس ووٹ کی طاقت ہے وہ حکمرانی کرے۔


متعلقہ خبریں