ملکی زرمبادلہ کے ذخائر، اسٹیٹ بینک نے اچھی خبر سنا دی

State bank

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 10 مارچ تک 9 ارب 84 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 مارچ کوختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9.28 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.81 کروڑ ڈالر بڑھ کر 4 ارب 31 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.47 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.52 ارب ڈالر رہے۔


متعلقہ خبریں